حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کی مرویات
حضرت ابن مسعود ؓ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق ؓ تمام لوگوں پر چار چیزوں میں فضیلت رکھتے ہیں۔ (١) غزوہ بدر کے قیدیوں کے بارے، حضرت عمر ؓ نے انہیں قتل کرنے کا مشورہ دیا تھا، اللہ نے ان کی موافقت میں یہ آیت نازل فرمائی " لولاکتاب من اللہ " (٢) حجاب کے بارے حضرت عمر ؓ نے ازواج مطہرات کو پردہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، حضرت زینب ؓ فرمانے لگیں اے ابن خطاب! تم ہم پر حکم چلاتے ہو جب کہ ہمارے گھروں میں وحی نازل ہوتی ہے؟ اس پر اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی " اب تم ان سے کوئی چیز مانگو تو پردے کے پیچھے سے مانگو " (٣) نبی ﷺ کی ان کے حق میں دعا کے بارے کہ اے اللہ! عمر کے ذریعے اسلام کو تقویت عطاء فرما۔ (٤) حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی رائے کے اعتبار سے کہ انہوں نے ہی سب سے پہلے حضرت صدیق اکبر ؓ کی بیعت کی تھی۔