حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کی مرویات
ابو الکنود کہتے ہیں کہ کسی غزوے میں مجھے سونے کی ایک انگوٹھی ملی، میں اسے پہن کر حضرت ابن مسعود ؓ کے پاس آیا، انہوں نے اسے اپنے دو جبڑوں کے درمیان رکھ کر چبایا اور فرمایا نبی ﷺ نے سونے کے چھلے اور انگوٹھی سے منع فرمایا ہے۔