مسند امام احمد - حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 3716
حدیث نمبر: 1451
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ،‏‏‏‏ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ،‏‏‏‏ وَأَيُّوبَ بْنِ مِسْكِينٍ،‏‏‏‏ عَنْ قَتَادَةَ،‏‏‏‏ عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ رُفِعَ إِلَى النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ،‏‏‏‏ رَجُلٌ وَقَعَ عَلَى جَارِيَةِ امْرَأَتِهِ،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ لَأَقْضِيَنَّ فِيهَا بِقَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَئِنْ كَانَتْ أَحَلَّتْهَا لَهُ لَأَجْلِدَنَّهُ مِائَةً،‏‏‏‏ وَإِنْ لَمْ تَكُنْ أَحَلَّتْهَا لَهُ رَجَمْتُهُ .
جو شخص اپنی بیوی کی لونڈی سے زناکرے
حبیب بن سالم کہتے ہیں کہ نعمان بن بشیر ؓ کے پاس ایک ایسے شخص کا مقدمہ پیش ہوا جس نے اپنی بیوی کی لونڈی کے ساتھ زنا کیا تھا، انہوں نے کہا: میں اس میں رسول اللہ کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ کروں گا: اگر اس کی بیوی نے اسے لونڈی کے ساتھ جماع کی اجازت دی ہے تو (بطور تادیب) اسے سو کوڑے ماروں گا اور اگر اس نے اجازت نہیں دی ہے تو (بطور حد) اسے رجم کروں گا۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الحدود ٢٨ (٤٤٥٨)، سنن النسائی/النکاح ٧٠ (٣٣٦٢)، سنن ابن ماجہ/الحدود (٢٥٥١)، (تحفة الأشراف: ١١٦١٣)، و مسند احمد (٦/٢٧٢، ٢٧٦، ٢٧٦، ٢٧٧)، سنن الدارمی/الحدود ٢٠ (٢٣٧٤) (ضعیف) (سند میں " حبیب بن سالم " میں بہت کلام ہے، نیز بقول خطابی ان کا سماع نعمان ؓ سے نہیں ہے )
قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (2551)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1451
Top