مسند امام احمد - حضرت قیس بن ابی غزرہ کی حدیثیں۔ - حدیث نمبر 15553
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ قَالَ أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ فِي السُّوقِ فَقَالَ إِنَّ هَذِهِ السُّوقَ يُخَالِطُهَا اللَّغْوُ وَحَلِفٌ فَشُوبُوهَا بِصَدَقَةٍ
حضرت قیس بن ابی غزرہ کی حدیثیں۔
حضرت قیس بن ابی غزرہ سے مروی ہے کہ ایک دن نبی ﷺ ہمارے پاس بازار میں تشریف لائے اور فرمایا تجارت میں قسم اور جھوٹی باتیں ہوجایا کرتی ہیں لہذا اس میں صدقات و خیرات کی آمیزش کرلیا کرو۔
Top