عبداللہ بن عباس کی مرویات
عکرمہ (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابن عباس ؓ نے " دادا " کے مسئلے میں گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ نبی ﷺ نے یہ فرمایا تھا کہ اگر میں اس امت میں کسی کو اپنا خلیل بناتا تو انہیں بناتا، یہ حضرت صدیق اکبر ؓ کے متعلق فیصلہ فرمایا تھا۔