عبداللہ بن عباس کی مرویات
ابو حاضر (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ کسی شخص نے حضرت ابن عمر ؓ سے اس مٹکے متعلق سوال کیا جس میں نبیذ بنائی جاتی ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اللہ اور اس کے رسول نے اس سے منع کیا ہے، وہ آدمی حضرت ابن عباس ؓ کے پاس آگیا اور ان سے حضرت ابن عمر ؓ کا جواب بھی ذکر کردیا، حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ انہوں نے سچ کہا، اس آدمی نے حضرت ابن عباس ؓ سے پوچھا کہ نبی ﷺ نے کس قسم کے مٹکے کے استعمال سے منع فرمایا ہے؟ فرمایا ہر وہ مٹکا جو پکی مٹی سے بنایا جائے۔