مسند امام احمد - عبداللہ بن عباس کی مرویات - حدیث نمبر 3067
حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ تَزَوَّجْتَ بِنْتَ حَمْزَةَ قَالَ إِنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنْ الرَّضَاعَةِ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ کسی شخص نے ایک مرتبہ بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں عرض کیا یا رسول اللہ! ﷺ آپ حمزہ کی بیٹی سے نکاح کیوں نہیں کرلیتے؟ نبی ﷺ نے فرمایا وہ میری رضاعی بھتیجی ہے (در اصل نبی ﷺ اور حضرت امیر حمزہ آپس میں رضاعی بھائی بھی تھے اور چچا بھتیجے بھی)
Top