مسند امام احمد - عبداللہ بن عباس کی مرویات - حدیث نمبر 2564
حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ عُثْمَانَ يَعْنِي ابْنَ الْمُغِيرَةِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَيْتُ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ وَمُوسَى وَإِبْرَاهِيمَ فَأَمَّا عِيسَى فَأَحْمَرُ جَعْدٌ عَرِيضُ الصَّدْرِ وَأَمَّا مُوسَى فَإِنَّهُ جَسِيمٌ قَالُوا لَهُ فَإِبْرَاهِيمُ قَالَ انْظُرُوا إِلَى صَاحِبِكُمْ يَعْنِي نَفْسَهُ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا میں نے حضرت عیسی، موسیٰ اور ابراہیم (علیہم السلام) کی زیارت کی ہے، حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) تو سرخ وسفید رنگ کے، گھنگریالے بالوں اور چوڑے سینے والے آدمی ہیں اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) مضبوط اور صحت مند جسم کے مالک ہیں، صحابہ کرام ؓ نے پوچھا کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کیسے ہیں؟ فرمایا اپنے پیغمبر کو دیکھ لو۔
Top