عبداللہ بن عباس کی مرویات
عبدالرحمن بن وعلہ (رح) وسلم کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابن عباس ؓ سے عرض کیا کہ ہم لوگ اہل مغرب سے جہاد کرتے ہیں اور ان کے مشکیزے عام طور پر مردار کی کھال کے ہوتے ہیں، انہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس کھال کو دباغت دے لی جائے وہ پاک ہوجاتی ہے۔