عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس ؓ سے جنات کے اس قول " انہ لماقام عبداللہ یدعو۔۔۔۔۔۔ " کی تفسیر میں منقول ہے کہ جب انہوں نے دیکھا کہ نبی ﷺ صحابہ کرام ؓ نماز میں آپ کی اقتداء کر رہے ہیں، آپ کے رکوع پر خود رکوع کر رہے ہیں، آپ کے سجدے پر خود سجدہ کر رہے ہیں، تو انہیں صحابہ کرام ؓ کی اطاعت مصطفیٰ ﷺ پر تعجب ہوا، چناچہ جب وہ اپنی قوم کی طرف لوٹ کر گئے تو کہنے لگے کہ جب اللہ کا بندہ یعنی نبی ﷺ کھڑے ہوتے ہیں تو قریب ہے کہ صحابہ ؓ ان کے لئے بھیڑ لگا کر جمع ہوجائیں۔