مسند امام احمد - عبداللہ بن عباس کی مرویات - حدیث نمبر 2270
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ فَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الزُّهْرِيُّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ ثُمَّ مَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِسَفَرِهِ وَاسْتَخْلَفَ عَلَى الْمَدِينَةِ أَبَا رُهْمٍ كُلْثُومَ بْنَ حُصَيْنِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ خَلَفٍ الْغِفَارِيَّ وَخَرَجَ لِعَشْرٍ مَضَيْنَ مِنْ رَمَضَانَ فَصَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَامَ النَّاسُ مَعَهُ حَتَّى إِذَا كَانَ بِالْكَدِيدِ مَاءٍ بَيْنَ عُسْفَانَ وَأَمْجٍ أَفْطَرَ ثُمَّ مَضَى حَتَّى نَزَلَ بِمَرِّ الظَّهْرَانِ فِي عَشَرَةِ آلَافٍ مِنْ الْمُسْلِمِينَ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ ایک مرتبہ سفر پر روانہ ہوئے اور مدینہ منورہ میں اپنا نائب ابو رھم کلثوم بن حصین ؓ کو بنادیا، آپ ﷺ دس رمضان کو نکلے تھے، اس لئے خود بھی روزے سے تھے اور صحابہ کرام ؓ بھی روزے سے تھے، جب کدید نامی جگہ پر جو عسفان اور امج کے درمیان پانی کی ایک جگہ ہے پہنچے تو نبی ﷺ نے روزہ ختم کردیا، پھر روانہ ہوگئے یہاں تک کہ مرالظہران پر پہنچ کر پڑاؤ کیا، اس وقت نبی ﷺ کے ساتھ دس ہزار صحابہ ؓ تھے۔
Top