عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے لیلۃ الحصبۃ کے موقع پر حضرت عائشہ ؓ کو صرف اس لئے عمرہ کروایا تھا کہ مشرکین کے اس خایل کی بیخ کنی فرما دیں جو کہتے تھے کہ جب اونٹنی کی کمر صحیح ہوجائے، حاجیوں کے نشانات قدم مٹ چکیں اور صفر کا مہینہ ختم ہوجائے تو عمرہ کرنے والوں کے لئے عمرہ کرنا حلال ہوجاتا ہے۔