حضرت عمر فاروق ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ نے فرمایا کہ نبی ﷺ نے موزوں پر مسح فرمایا ہے، بعد میں حضرت ابن عمر ؓ نے اپنے والد حضرت عمر ؓ سے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے فرمایا یہ بات صحیح ہے، جب حضرت سعد ؓ آپ کے سامنے کوئی حدیث بیان کریں تو آپ اس کے متعلق کسی دوسرے سے نہ پوچھا کریں۔