مسند امام احمد - حضرت عمر فاروق (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 344
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ خَطَبَ النَّاسَ بِالْجَابِيَةِ فَقَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ إِلَّا مَوْضِعَ أُصْبُعَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةٍ أَوْ أَرْبَعَةٍ وَأَشَارَ بِكَفِّهِ
حضرت عمر فاروق ؓ کی مرویات
سوید بن غفلہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق ؓ نے جابیہ میں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم نے ریشم پہننے سے (مرد کو) منع فرمایا ہے، سوائے دو تین یا چار انگلیوں کی مقدار کے اور یہ کہہ کر حضرت عمر ؓ نے اپنی ہتھیلی سے بھی اشارہ کیا۔
Top