حضرت عمر فاروق ؓ کی مرویات
عمران بن حطان نے حضرت ابن عباس ؓ سے ریشمی لباس کی بابت سوال کیا، انہوں نے کہا کہ اس کا جواب حضرت عائشہ ؓ سے پوچھو، عمران نے حضرت عائشہ ؓ سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابن عمر ؓ سے پوچھو، انہوں نے حضرت ابن عمر ؓ سے پوچھا تو حضرت ابن عمر ؓ نے اپنے والد محترم کے حوالے سے نبی ﷺ کا یہ ارشاد نقل کیا کہ جو شخص دنیا میں ریشم پہنتا ہے، اس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔