حضرت عمر فاروق ؓ کی مرویات
حضرت فاروق اعظم ؓ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی، آپ ﷺ نے فرمایا اسے اتار دو، چناچہ اس نے اتاردی اور اس کی جگہ لوہے کی انگوٹھی پہن لی، نبی ﷺ نے فرمایا: یہ تو اس سے بھی بری ہے، پھر اس نے چاندی کی انگوٹھی پہن لی اور نبی ﷺ نے اس پر سکوت فرمالیا۔