مسند امام احمد - حضرت حبہ اور سواء کی حدیثیں۔ - حدیث نمبر 15299
حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْجَدْعَاءِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَةِ رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي أَكْثَرُ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ سِوَاكَ قَالَ سِوَايَ سِوَايَ قُلْتُ أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَنَا سَمِعْتُهُ
حضرت حبہ اور سواء کی حدیثیں۔
حضرت عبداللہ بن جدعاء کہتے ہیں میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میری امت کے ایک آدمی سفارش کی وجہ سے بنوتمیم کی تعداد سے زیادہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے ہم نے پوچھا یا رسول اللہ یہ شفاعت آپ کی شفاعت کے علاوہ ہوگی نبی ﷺ نے فرمایا ہاں میرے علاوہ ہوگی۔ میں نے ان سے پوچھا کہ کیا واقعی آپ نے نبی ﷺ سے یہ حدیث سنی ہے انہوں نے کہا جی ہاں۔
Top