مسند امام احمد - حضرت سوید بن نعمان کی حدیث - حدیث نمبر 14145
حَدَّثَنَا حَسَنٌ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرًا مَتَى كَانَ يَرْمِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَمَّا أَوَّلَ يَوْمٍ فَضُحًى وَأَمَّا بَعْدَ ذَلِكَ فَعِنْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
ابوالزبیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر ؓ سے پوچھا کہ نبی ﷺ کس وقت رمی فرماتے تھے انہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ نے دس ذی الحجہ کو چاشت کے وقت جمرہ اولی کو کنکریاں ماریں اور بعد کے دنوں میں زوال کے وقت رمی فرمائی۔
Top