مسند امام احمد - حضرت کعب بن مالک انصاری کی مرویات۔ - حدیث نمبر 15232
حَدَّثَنَا حَسَنٌ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ كَانَ لَهُ مَالٌ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ أَبِي حَدْرَدٍ الْأَسْلَمِيِّ فَلَقِيَهُ فَلَزِمَهُ حَتَّى ارْتَفَعَتْ الْأَصْوَاتُ فَمَرَّ بِهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا كَعْبُ فَأَشَارَ بِيَدِهِ كَأَنَّهُ يَقُولُ النِّصْفُ فَأَخَذَ نِصْفًا مِمَّا عَلَيْهِ وَتَرَكَ النِّصْفَ
حضرت کعب بن مالک انصاری کی مرویات۔
حضرت کعب بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ حضرت عبداللہ بن ابی حدود پر ان کا کچھ قرض تھا ایک مرتبہ راستے میں ملاقات ہوگئی حضرت کعب بن مالک ؓ نے انہیں پکڑ لیا باہمی تکرار کی وجہ سے آوازیں بلند ہوگئیں اسی اثناء میں نبی ﷺ وہاں سے گذرے نبی ﷺ نے اشارہ کرکے مجھ سے فرمایا کہ اس کا نصف قرض معاف کردو چناچہ انہوں نے نصف چھوڑ کر نصف مال لے لیا۔
Top