حضرت حارث بن خزمہ ؓ کی حدیث
حضرت عباد بن عبداللہ کہتے ہیں کہ حضرت حارث بن خزمہ ؓ عنہ، سیدنا فاروق اعطم ؓ کے پاس سورت براءۃ کی دو آیتیں " لقدجاء کم رسول من انفسکم " سے آخر تک لے کر آئے، حضرت عمر ؓ نے فرمایا اس پر آپ کے ساتھ کون گواہ ہے؟ انہوں نے فرمایا بخدا! مجھے اس کا تو پتہ نہیں البتہ میں اس بات کی شہادت دیتا ہوں کہ ان آیات کو میں نے نبی ﷺ سے سنا اور یاد کر کے محفوظ کیا ہے، حضرت عمر فاروق ؓ نے فرمایا میں بھی اس بات کی شہادت دیتا ہوں کہ میں نے بھی نبی ﷺ سے اسے سنا ہے، پھر فرمایا اگر یہ تین آیتیں ہوتیں تو میں انہیں علیحدہ سورت کے طور پر شمار کرلیتا، اب قرآن کریم کی کسی سورت کو دیکھ کر اس میں یہ دو آیتیں رکھ دو، چناچہ میں نے انہیں سورت براءۃ کے آخر میں رکھ دیا۔