مسند امام احمد - حضرت ام معقل اسدیہ کی حدیثیں - حدیث نمبر 26070
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ وَحَجَّاجٌ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ أَرْسَلَ مَرْوَانُ إِلَى أُمِّ مَعْقِلٍ الْأَسَدِيَّةِ يَسْأَلُهَا عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَحَدَّثَتْهُ أَنَّ زَوْجَهَا جَعَلَ بَكْرًا لَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأَنَّهَا أَرَادَتْ الْعُمْرَةَ فَسَأَلَتْ زَوْجَهَا الْبَكْرَ فَأَبَى فَأَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَأَمَرَهُ أَنْ يُعْطِيَهَا وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ مِنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَقَالَ عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً أَوْ تُجْزِئُ حَجَّةً وَقَالَ حَجَّاجٌ تَعْدِلُ بِحَجَّةٍ أَوْ تُجْزِئُ بِحَجَّةٍ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي إِسْمَاعِيلَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيِّ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ أَبِي مَعْقِلٍ أَنَّ أُمَّهُ أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ فَذَكَرَ مَعْنَاهُ
حضرت ام معقل اسدیہ کی حدیثیں
مروان کا وہ قاصد جسے مروان نے حضرت ام معقل کی طرف بھیجا تھا " کہتا تھا کہ حضرت ام معقل نے فرمایا ابومعقل کے پاس ایک جوان اونٹ تھا، انہوں نے اپنے شوہر سے وہ مانگا تاکہ اس پر عمرہ کر آئیں تو انہوں نے کہا تم تو جانتی ہو کہ میں نے اسے اللہ کے راستہ میں وقف کردیا ہے، ام معقل نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا یا رسول اللہ! ﷺ مجھ پر حج فرض ہے اور ابومعقل کے پاس ایک جوان اونٹ ہے (لیکن یہ مجھے دیتے نہیں ہیں) نبی ﷺ نے فرمایا وہ اونٹ سے حج پر جانے کے لئے دے دو کیونکہ وہ بھی اللہ ہی کی راہ ہے اور نبی ﷺ نے فرمایا رمضان میں عمرہ کرنا تمہارے حج کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔ گذ شتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔
Top