جریر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے معاویہ ؓ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا وہ کہہ رہے تھے: رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو آپ ترسٹھ سال کے تھے اور ابوبکر اور عمر ؓ بھی ترسٹھ سال کے تھے اور میں بھی (اس وقت) ترسٹھ سال کا ہوں۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الفضائل ٣٣ (٢٣٥٣) (تحفة الأشراف: ١١٤٠٢) (صحیح)
قال الشيخ الألباني: صحيح مختصر الشمائل (318)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3653