مسند امام احمد - حضرت طارق بن اشیم کی حدیثیں - حدیث نمبر 25996
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا خَلَفٌ عَنْ أَبِي مَالِكٍ قَالَ كَانَ أَبِي قَدْ صَلَّى خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ سِتَّ عَشْرَةَ سَنَةً وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ فَقُلْتُ لَهُ أَكَانُوا يَقْنُتُونَ قَالَ لَا أَيْ بُنَيَّ مُحْدَثٌ
حضرت طارق بن اشیم کی حدیثیں
ابومالک کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد (حضرت طارق) سے پوچھا کہ ابا جان! آپ نے تو نبی ﷺ کے پیچھے بھی نماز پڑھی ہے، حضرت ابوبکر وعمر و عثمان اور یہاں کوفہ میں تقریبا پانچ سال تک حضرت علی کے پیچھے بھی نماز پڑھی ہے، کیا یہ حضرات قنوت پڑھتے تھے؟ انہوں نے فرمایا بیٹا! یہ نو ایجاد چیز ہے۔
Top