مسند امام احمد - حضرت لیلی بنت قانف ثقفیہ کی حدیث - حدیث نمبر 25928
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِي نُوحُ بْنُ حَكِيمٍ الثَّقَفِيُّ وَكَانَ قَارِئًا لِلْقُرْآنِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عُرْوَةَ بْنِ مَسْعُودٍ يُقَالُ لَهُ دَاوُدُ قَدْ وَلَّدَتْهُ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ أَبِي سُفْيَانَ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لَيْلَى ابْنَةِ قَانِفٍ الثَّقَفِيَّةِ قَالَتْ كُنْتُ فِيمَنْ غَسَّلَ أُمَّ كُلْثُومٍ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ وَفَاتِهَا وَكَانَ أَوَّلُ مَا أَعْطَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحِقَاءَ ثُمَّ الدِّرْعَ ثُمَّ الْخِمَارَ ثُمَّ الْمِلْحَفَةَ ثُمَّ أُدْرِجَتْ بَعْدُ فِي الثَّوْبِ الْآخِرِ قَالَتْ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الْبَابِ مَعَهُ كَفَنُهَا يُنَاوِلُنَاهُ ثَوْبًا ثَوْبًا
حضرت لیلی بنت قانف ثقفیہ کی حدیث
حضرت لیلی بنت قانف ثقفیہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کی صاحبزادی حضرت ام کلثوم کی وفات کے وقت انہیں غسل دینے والوں میں، میں بھی شامل تھی، نبی ﷺ نے سب سے پہلے ہمیں ازار دیا پھر قمیص، پھر دوپٹہ، پھر لفافہ دیا اس کے بعد انہیں ایک اور کپڑے میں لپیٹ دیا گیا، نبی ﷺ دروازے پر تھے اور کفن ان ہی کے پاس تھا جسے ایک ایک کر کے نبی ﷺ ہمیں پکڑا رہے تھے۔
Top