حضرت ام سلمہ کی مرویات
حضرت ام سلمہ ؓ سے مروی ہے کہ میں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ عورتیں اپنا دامن کتنا لٹکائیں؟ نبی ﷺ نے فرمایا تم لوگ ایک بالشت کے برابر اسے لٹکا سکتی ہو میں نے عرض کیا کہ اس طرح تو ان کی پنڈلیاں کھل جائیں گی؟ نبی ﷺ نے فرمایا پھر ایک گز لٹکا لو اس سے زیادہ نہیں۔