حضرت ابوعبدالرحمن سفینہ ؓ کی حدیثیں جو نبی کریم ﷺ کے آزاد کردہ غلام ہیں۔
حضرت سفینہ ؓ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ خلافت تیس سال تک رہے گی اس کے بعد بادشاہت آجائے گی حضرت سفینہ ؓ اسے یوں شمار کراتے ہیں کہ دو سال حضرت صدیق اکبر ؓ کی خلافت کے ہوئے دس سال حضرت عمر فاروق ؓ کے بارہ سال حضرت عثمان غنی ؓ کے اور چھ سال حضرت علی مرتضیٰ ؓ کے (کل تیس سال ہوگئے)