مسند امام احمد - حضرت فاطمہ بنت قیس کی حدیثیں - حدیث نمبر 25922
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ قَالَ سَمِعْتُ بُقَيْرَةَ امْرَأَةَ الْقَعْقَاعِ بْنِ أَبِي حَدْرَدٍ تَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَهُوَ يَقُولُ إِذَا سَمِعْتُمْ بِجَيْشٍ قَدْ خُسِفَ بِهِ قَرِيبًا فَقَدْ أَظَلَّتْ السَّاعَةُ
حضرت بقیرہ کی حدیثیں
حضرت بقیرہ زوجہ قعقاع بن ابی حدرد سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو برسر منبریہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب تم یہ سن لو کہ ایک لشکر تمہارے قریب ہی دھنسا دیا گیا ہے تو سمجھ لو کہ قیامت قریب آگئی ہے۔
Top