حضرت ضباعۃ بنت الزبیر کی حدیثیں
حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کے پاس ایک مرتبہ ضباعہ بنت زبیربن عبد المطلب آئیں وہ بیمار تھیں، نبی ﷺ نے ان سے پوچھا کیا تم اس سفر میں ہمارے ساتھ نہیں چلو گی؟ نبی ﷺ کا ارادہ حجۃ الوداع کا تھا، انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ میں بیمار ہوں مجھے خطرہ ہے کہ میری بیماری آپ کو روک نہ دے، نبی ﷺ نے فرمایا تم حج کا احرام باندھ لو اور یہ نیت کرلو کہ اے اللہ! جہاں تو مجھے روک دے گا، وہی جگہ میرے احرام کھل جانے کی ہوگی۔