مسند امام احمد - حضرت ربیع بنت معوذ بن عفراء کی حدیثیں - حدیث نمبر 25830
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ عِنْدَهَا فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ الرَّأْسِ كُلِّهِ مِنْ وَرَاءِ الشَّعْرِ كُلَّ نَاحِيَةٍ لِمُنْصَبِّ الشَّعْرِ لَا يُحَرِّكُ الشَّعْرَ عَنْ هَيْئَتِهِ
حضرت ربیع بنت معوذ بن عفراء کی حدیثیں
حضرت ربیع سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے ان کے یہاں وضو کیا، میں نے نبی ﷺ کو اپنے سرکے بالوں پر آگے پیچھے سے مسح کرتے ہوئے دیکھا، نبی ﷺ نے اپنی کنپٹیوں اور کانوں کا بھی اندرباہر سے مسح کیا اور بالوں کو اپنی ہیئت سے نہیں ہلایا۔
Top