حضرت ام الفضل بنت حارث کی حدیثیں
حضرت ام الفضل سے مروی ہے کہ میں امام حسن یا حسین کو دودھ پلارہی تھی کہ نبی ﷺ آ کر گیلی جگہ پر بیٹھ گئے میں انہیں لے کر نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور انہیں نبی ﷺ کی گود میں بٹھادیا انہوں نے نبی ﷺ پر پیشاب کردیا یہ دیکھ کر میں نے ایک مشکیزہ اٹھانا چاہا تاکہ اس پر پانی بہادوں تو نبی ﷺ نے فرمایا دھویا تو بچی کا پیشاب جاتا ہے، بچے کے پیشاب پر صرف چھینٹے مار لئے جاتے ہیں گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے