عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ذی الحجہ کے دس دنوں کے مقابلے میں دوسرے کوئی ایام ایسے نہیں جن میں نیک عمل اللہ کو ان دنوں سے زیادہ محبوب ہوں ، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں، سوائے اس مجاہد کے جو اپنی جان اور مال دونوں لے کر اللہ کی راہ میں نکلا پھر کسی چیز کے ساتھ واپس نہیں آیا ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١- ابن عباس ؓ کی حدیث حسن صحیح غریب ہے، ٢- اس باب میں ابن عمر، ابوہریرہ، عبداللہ بن عمرو بن العاص اور جابر ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/العیدین ١١ (٩٦٩)، سنن ابی داود/ الصیام ٦١ (٢٤٣٧)، سنن ابن ماجہ/الصیام ٣٩ (١٧٢٧)، ( تحفة الأشراف: ٥٦١٤)، مسند احمد (١/٢٢٤)، سنن الدارمی/الصوم ٥٢ (١٨١٤) (صحیح)
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1727)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 757