مسند امام احمد - وہ حدیثیں جو حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) نے ان سے نقل کی ہیں - حدیث نمبر 5479
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ شَهِدَ ابْنُ عُمَرَ الْفَتْحَ وَهُوَ ابْنُ عِشْرِينَ سَنَةً وَمَعَهُ فَرَسٌ حَرُونٌ وَرُمْحٌ ثَقِيلٌ فَذَهَبَ ابْنُ عُمَرَ يَخْتَلِي لِفَرَسِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
مجاہدرحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ؓ فتح مکہ کے موقع پر موجود تھے اس وقت ان کی عمر ٢٠ سال تھی ان کے پاس ایک ڈٹ جانے والا گھوڑا اور ایک بھاری نیزہ بھی تھا وہ جا کر اپنے گھوڑے کے لئے گھاس کاٹنے لگے نبی کریم ﷺ نے آوازیں دے دے کر انہیں روکا۔
Top