مسند امام احمد - ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 26068
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ سَلْمَى بِنْتِ حَمْزَةَ أَنَّ مَوْلَاهَا مَاتَ وَتَرَكَ ابْنَةً فَوَرَّثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنَتَهُ النِّصْفَ وَوَرَّثَ يَعْلَى النِّصْفَ وَكَانَ ابْنَ سَلْمَى
حضرت سلمی بنت حمزہ کی حدیث
حضرت سلمی بنت حمزہ سے مروی ہے کہ ان کے ایک آزاد کردہ غلام ایک بیٹی چھوڑ کر فوت ہوگیا، نبی ﷺ نے اس کے ترکے میں نصف کا وارث اس کی بیٹی کو قراد دیا اور نصف کا وارث یعلی کو قرار دیا جو کہ سلمی کے صاحبزادے تھے۔
Top