ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی مرویات
ابو عبیدہ بن عبداللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے پوچھا کہ " کوثر " سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک نہر ہے جو نبی ﷺ کو " بطنانِ جنت " میں دی گئی ہے، میں نے پوچھا کہ " بطنانِ جنت " سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے فرمایا وسط جنت اور اس کے دونوں کنارے پر جوف دار موتی لگے ہوں گے۔