ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی مرویات
حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کی بیماری کا آغاز حضرت میمونہ کے گھر میں ہوا تھا، نبی ﷺ نے اپنی ازواج مطہرات سے بیماری کے ایام میرے گھر میں گزارنے کی اجازت طلب کی تو سب نے اجازت دے دی، چناچہ نبی ﷺ حضرت عباس اور ایک دوسرے آدمی ( بقول راوی وہ حضرت علی تھے لیکن حضرت عائشہ صدیقہ ؓ نے ان کا نام ذکر کرنا ضروری نہ سمجھا) کے سہارے پر وہاں سے نکلے، اس وقت نبی ﷺ کے پاؤں مبارک زمین پر گھستے ہوئے جا رہے تھے۔