ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی مرویات
شریخ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے پوچھا کہ کیا نبی ﷺ کوئی شعر پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا ہاں! حضرت عبداللہ بن رواحہ کا یہ شعر کبھی کبھی پڑھتے تھے۔ " اور تمہارے پاس وہ شخص خبریں لے کر آئے گا جسے تم نے زاد راہ نہ دیا ہوگا "۔