ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی مرویات
ثمامہ بن حزن کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے حضرت عائشہ ؓ سے نبیذ کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے ایک حبشی باندی کو بلایا اور فرمایا اس سے پوچھ لو، یہ نبی ﷺ کے لئے نبیذ بنایا کرتی تھی، اس نے بتایا کہ میں رات کے وقت ایک مشکیزے میں نبی ﷺ کے لئے نبیذ بناتی تھی اور اس کا دہانہ باندھ کر لٹکا دیتی تھی، جب صبح ہوتی تو نبی ﷺ اسے نوش فرما لیتے تھے۔