ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی مرویات
حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے مجھ سے ایک مرتبہ فرمایا کہ عائشہ! حضرت جبرائیل (علیہ السلام) تمہیں سلام کہہ رہے ہیں، انہوں نے جواب دیا وَعَلَیِہ السَلاَمُ وَرَحمَۃ اللَہِ اور فرمایا کہ نبی ﷺ وہ کچھ دیکھتے تھے جو ہم نہیں دیکھ سکتے۔