ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی مرویات
مطلب بن حنطب (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ عبداللہ بن عامر (رح) نے حضرت عائشہ ؓ کی خدمت میں کچھ نفقہ اور کپڑے بھجوائے، انہوں نے قاصد سے فرمایا بیٹا! میں کسی کی کوئی چیز قبول نہیں کرتی، جب وہ جانے لگا تو انہوں نے فرمایا کہ اسے واپس بلا کر لاؤ، لوگ اسے بلا لائے، حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا کہ مجھے ایک بات یاد آگئی جو نبی ﷺ نے مجھ سے فرمائی تھی کہ اے عائشہ! جو شخص تمہیں بن مانگے کوئی ہدیہ پیش کرے تو اسے قبول کرلیا کرو، کیونکہ وہ رزق ہے جو اللہ نے تمہارے پاس بھیجا ہے۔