مسند امام احمد - ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 16954
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ مِنْ كَتِفٍ يَحْتَزُّ مِنْهَا ثُمَّ دُعِيَ إِلَى الصَّلَاةِ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ
حضرت عمرو بن امیہ ضمری ؓ کی حدیثیں
حضرت عمروبن امیہ ؓ سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے شانے کا گوشت دانتوں سے نوچ کر تناول فرمایا پھر نماز کے لئے بلایا گیا تو نیا وضو کئے بغیر ہی نماز پڑھ لی۔
Top