حضرت صدیق اکبر ؓ کی مرویات
حضرت ابوسلمہ (رح) سے مروی ہے کہ حضرت فاطمہ عنہا نے حضرت صدیق اکبر سے پوچھا کہ جب آپ اس دنیا سے کوچ فرمائیں گے تو آپ کو وارث کون ہوگا؟ فرمایا میرے بیوی بچے، حضرت فاطمہ عنہا نے پوچھا کہ پھر ہم کیوں نبی ﷺ کے وارث نہیں؟ فرمایا میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ نبی ﷺ کے مال میں وراثت جاری نہیں ہوتی، البتہ نبی ﷺ جن کی عیال داری اور نگہبانی فرماتے تھے میں ان کی عیال داری اور کفالت کرتا رہوں گا اور جس پر نبی ﷺ خرچ فرماتے تھے میں اس پر خرچ کرتا رہوں گا۔