صحیح مسلم - ہبہ کا بیان - حدیث نمبر 4192
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْکٍ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ جَابِرٍ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَی فِيمَنْ أُعْمِرَ عُمْرَی لَهُ وَلِعَقِبِهِ فَهِيَ لَهُ بَتْلَةً لَا يَجُوزُ لِلْمُعْطِي فِيهَا شَرْطٌ وَلَا ثُنْيَا قَالَ أَبُو سَلَمَةَ لِأَنَّهُ أَعْطَی عَطَائً وَقَعَتْ فِيهِ الْمَوَارِيثُ فَقَطَعَتْ الْمَوَارِيثُ شَرْطَهُ
تاحیات ہبہ کے بیان میں
محمد بن رافع، ابن ابی فدیک، ابن ابی ذئب، ابن شہاب، ابی سلمہ بن عبدالرحمن، حضرت جابر ؓ سے روایت ہے اور وہ حضرت عبداللہ کے بیٹے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اس آدمی کہ بارے میں فیصلہ فرمایا جسے اس کے لئے اور اس کہ ورثا کے لئے تاعمر ہبہ کیا گیا وہ یقینی طور پر اسی کے لئے ہے ہبہ کرنے والے کے لئے اس میں شرط لگانا اور استثنیٰ کرنا جائز نہیں ابوسلمہ نے کہا کیونکہ اس کی شرط منقطع کردی۔
Top