صحیح مسلم - ہبہ کا بیان - حدیث نمبر 4191
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَاللَّفْظُ لِعَبْدٍ قَالَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ إِنَّمَا الْعُمْرَی الَّتِي أَجَازَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقُولَ هِيَ لَکَ وَلِعَقِبِکَ فَأَمَّا إِذَا قَالَ هِيَ لَکَ مَا عِشْتَ فَإِنَّهَا تَرْجِعُ إِلَی صَاحِبِهَا قَالَ مَعْمَرٌ وَکَانَ الزُّهْرِيُّ يُفْتِي بِهِ
تاحیات ہبہ کے بیان میں
اسحاق بن ابراہیم، عبد بن حمید، عبدالرزاق، معمر، زہری، ابی سلمہ، حضرت جابر ؓ سے روایت ہے وہ تاعمر ہبہ جسے رسول اللہ ﷺ نے جائز رکھا یہ ہے کہ ہبہ کرنے والا کہے: یہ تیرے لئے اور ورثاء کے لئے اور جب اس نے یہ کہا کہ تیری زندگی میں تیرے لئے ہے تو پھر وہ چیز اپنے اصل مالک کی طرف لوٹ جائے گی معمر نے کہا امام زہری اسی کہ مطابق فتوی دیتے تھے
Top