صحیح مسلم - ہبہ کا بیان - حدیث نمبر 4190
حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ الْعُمْرَی وَسُنَّتِهَا عَنْ حَدِيثِ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَيُّمَا رَجُلٍ أَعْمَرَ رَجُلًا عُمْرَی لَهُ وَلِعَقِبِهِ فَقَالَ قَدْ أَعْطَيْتُکَهَا وَعَقِبَکَ مَا بَقِيَ مِنْکُمْ أَحَدٌ فَإِنَّهَا لِمَنْ أُعْطِيَهَا وَإِنَّهَا لَا تَرْجِعُ إِلَی صَاحِبِهَا مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ أَعْطَی عَطَائً وَقَعَتْ فِيهِ الْمَوَارِيثُ
تاحیات ہبہ کے بیان میں
عبدالرحمن ابن بشر عبدی، عبدالرزاق، ابن جریج، شہاب، عمری، ابی سلمہ بن عبدالرحمن، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس شخص نے کسی کو اس کے لئے اور اس کے ورثاء کے لئے کوئی چیز عمر بھر کے لئے ہبہ کی تو اسے کہا میں نے یہ چیز تجھے اور تیرے ورثاء کو ہبہ کی جب تک تم میں سے کوئی بھی باقی رہے تو یہ اسی کی ہے جسے عطا کی گئی ہے اور چیز اپنے مالک کی طرف اس وجہ سے نہیں لوٹے گی کیونکہ اس نے جب کوئی چیز ہبہ کردی تو اس میں وراثت جاری ہوگئی۔
Top