صحیح مسلم - ہبہ کا بیان - حدیث نمبر 4189
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالَا أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ أَعْمَرَ رَجُلًا عُمْرَی لَهُ وَلِعَقِبِهِ فَقَدْ قَطَعَ قَوْلُهُ حَقَّهُ فِيهَا وَهِيَ لِمَنْ أُعْمِرَ وَلِعَقِبِهِ غَيْرَ أَنَّ يَحْيَی قَالَ فِي أَوَّلِ حَدِيثِهِ أَيُّمَا رَجُلٍ أُعْمِرَ عُمْرَی فَهِيَ لَهُ وَلِعَقِبِهِ
تاحیات ہبہ کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، محمد بن رمح، لیث، قتیبہ، لیث، ابن شہاب، ابی سلمہ، حضرت جابر ؓ بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ جس نے کسی آدمی اور اس کہ ورثاء کو کوئی چیز تاعمر کے لئے ہبہ کی تو اس کے قول نے اس چیز میں اس کے حق کو ختم کردیا اور یہ اسی اور اس کے ورثاء کے لئے ہے جس کو ہبہ کی گئی ہے اور یحییٰ کی حدیث میں یہ اس کے لئے ہے جس کو کوئی چیز عمر بھر کے لئے ہبہ کی گئی تو یہ اس کے لئے اور اس کے ورثاء کہ لئے ہے
Top