صحیح مسلم - ہبہ کا بیان - حدیث نمبر 4183
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَکَ بَنُونَ سِوَاهُ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَکُلَّهُمْ أَعْطَيْتَ مِثْلَ هَذَا قَالَ لَا قَالَ فَلَا أَشْهَدُ عَلَی جَوْرٍ
ہبہ میں بعض اولا کو زیادہ دینے کی کر اہت کے بیان میں
ابن نمیر، اسماعیل، شعبی، حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا تیرے اس بیٹے کے علاوہ بھی بیٹے ہیں؟ اس نے کہا جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا ان سب کو بھی تو نے اسی طرح عطا کیا؟ انہوں نے کہا نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا میں ظلم پر گواہی نہیں دیتا۔
Top