کھانے کی برابر برابر بیع کے بیان میں
عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب، سلیمان ابن بلال، عبدالمجید بن سہیل بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ ؓ اور حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بنی عدی انصاری میں سے ایک شخص کو خیبر کا عامل مقرر فرمایا وہ عمدہ کھجور لے کر حاضر ہوا تو رسول اللہ ﷺ نے اسے ارشاد فرمایا کیا خیبر کی تمام کھجوریں اسی طرح ہیں اس نے کہا نہیں اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول ﷺ ہم ایک صاع دو صاع کے بدلے خریدتے ہیں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ایسا نہ کرو بلکہ برابر برابر بیچ دو یا اس کی قیمت سے دوسری خرید لو اور اسی طرح تول اور وزن میں بھی برابری کرو۔