صحیح مسلم - کھیتی باڑی کا بیان - حدیث نمبر 4057
و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيَّ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ وَلَا الْوَرِقَ بِالْوَرِقِ إِلَّا وَزْنًا بِوَزْنٍ مِثْلًا بِمِثْلٍ سَوَائً بِسَوَائٍ
سود کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، یعقوب ابن عبدالرحمن قاری، سہیل، حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا سونے کو سونے کے ساتھ چاندی کو چاندی کے ساتھ فروخت نہ کرو سوائے اس کے کہ وزن کر کے برابر برابر اور ٹھیک ٹھیک ہو۔
Top