شراب مردار خنزیر اور بتوں کی بیع کی حرمت کے بیان میں
حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ یہود کو ہلاک کرے ان پر چربی حرام کی گئی تو انہوں نے اسے فروخت کردیا اور اس کی قیمت کو کھایا۔