صحیح مسلم - کھیتی باڑی کا بیان - حدیث نمبر 4050
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَاللَّفْظُ لِأَبِي بَکْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بَلَغَ عُمَرَ أَنَّ سَمُرَةَ بَاعَ خَمْرًا فَقَالَ قَاتَلَ اللَّهُ سَمُرَةَ أَلَمْ يَعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمْ الشُّحُومُ فَجَمَلُوهَا فَبَاعُوهَا
شراب مردار خنزیر اور بتوں کی بیع کی حرمت کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب، اسحاق بن ابراہیم، ابی بکر، سفیان بن عیینہ، عمرو طاو س، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمر ؓ کو یہ بات پہنچی کہ سمرہ ؓ نے شراب فروخت کی ہے تو انہوں نے کہا سمرہ کو اللہ ہلاک کرے کیا وہ نہیں جانتا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ یہود پر لعنت کرے ان پر چربی حرام کی گئی تو انہوں نے اسے پگھلایا اور فروخت کردیا۔
Top